وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کاکنٹریکٹ کیوں دیا؟حکومت کیلئے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا،دھماکہ خیز اقدام

16

کراچی(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کاکنٹریکٹ کیوں دیا؟حکومت کیلئے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا،دھماکہ خیز اقدام،پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سند ھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے مہمند ڈیم کے معاملے کے حوالے سے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے ۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو مہمند ڈیم کو کنٹریکٹ دینے کی تحقیقات کی جائیں ۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈیسکون کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینا مفادات کا ٹکراؤ ہے۔سعدیہ جاوید نے مذکورہ قرارداد پیر کو سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔