جن کو فن کی الف بے بھی نہیں آتی وہ خود کو شوبز سٹار سمجھ رہی ہیں : فلم سٹار میرا

9

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ ماہر ہ خان کی جعلی شہرت زیادہ دیرقائم نہیں رہے گی ‘مجھے ایک نہیں درجنوں بھارتی فلموں میں کام کی پیشکش ہے مگر میں معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران فلم سٹار میرا نے کہا کہ جن کو فن کی الف بے بھینہیں آتی وہ خود کو شوبز سٹار سمجھ رہی ہیں اور ماہرہ خان بھی جعلی شہرت حاصل کر کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے کوشش کر رہی ہیں لیکن فلمی شائقین جانتے ہیں کہ کون کیا ہے ۔ انہوں نےکہا کہ میری اداکاری کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کر سکتی کیونکہ ہم منفر د کام کرتے ہیں ۔