پاکستان خطے میں استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، آرمی چیف

12

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے  چینی وزیرخارجہ  وانگ زی نے ملاقات کی جس میں خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ چینی وزیرخارجہ کی جانب سے خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا جب کہ پاکستان چین کی غیرمتزلزل حمایت پرشکرگزارہے۔

اس سے قبل سرتاج عزیزکا اسلام آباد میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دونوں نے دہشت گردی کو مشترکہ چیلنج قراردیا جب کہ دہشت گردی عالمی امن کے لئے بھی بڑا چیلنج ہے۔