ابھیشیک اورایشوریا’ ’گلاب جامن‘ ‘سے باہر‘مداح مایوس

5

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی کامیاب جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے مداح ان دونوں کو طویل عرصے کے بعد فلم میں ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بیتاب تھے، کیوں کہ یہ دونوں آنے والی فلم ’’گلاب جامن‘‘ میں ساتھ کام کرنے جارہے تھے۔تاہم اب ایسا لگ رہا ہے جیسے ان دونوں اداکاروں کے مداحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار فلم کے اسکرپٹ کی وجہ سے ہی اب اس کا حصہ نہیں بن رہے۔رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ان دونوں نے فلم ’گلاب جامن‘ کے ہدایت کار سے اسکرپٹمیں کچھ تبدیلیاں کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد ہی انہوں نے فلم سائن کی تھی۔البتہ جہاں اسکرپٹ میں تبدیلیاں کی ہی جارہی تھیں، وہیں اب یہ دونوں اداکار فلم میں دلچسپی نہیں لیتے نظر آرہے اور اب انہوں نے ’گلاب جامن‘ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔فلم ’گلاب جامن‘ کی پروڈکشن انوراگ کشیپ کررہے ہیں۔