وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں، عمران خان

24

عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے وزیراعظم نے صرف بہاولپور کا دورہ کیا جب کہ وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے وزیراعظم نے صرف بہاولپور کا دورہ کیا، کیا نواز شریف بلوچستان اور فاٹا کے وزیراعظم نہیں ہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلوچستان، فاٹا کا دورہ نہ کرکے احساس محرومی کو بڑھایا اور وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں۔
امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم ممالک پر سفری پابندی کو جزوی طور پر بحال کرنے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ کی مسلم ممالک پر سفری پابندی امریکی اقدار کے منافی ہے۔