دھونی کا ’شارٹ رن‘ امپائرز کی نگاہوں سے اوجھل، فوٹیج سے نشاندہی ہوگئی

6

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بھارتی بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کا ’شارٹ رن‘ امپائرز کی نگاہوں سے اوجھل رہا۔

اگرچہ بھارت نے یہ میچ سخت مقابلے کے بعد آخری اوور میں جیتا، البتہ کہانی بدل بھی سکتی تھی اگر امپائرز 45 ویں اوور کی آخری گیند پر دھونی کے شارٹ رن کو نوٹس کرلیتے،اس کی نشاندہی اب ایک فوٹیج میں ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھونی نے ناتھن لیون کی گیند پر تیزی سے سنگل لیا۔

تاہم کریز تک بیٹ پہنچانے سے قبل ہی واپس پلٹ کر پچ کے درمیان میں ساتھی کھلاڑی دنیش کارتھک سے بات کرنے لگے جبکہ لیون واپس اپنی فیلڈنگ پوزیشن پر چلے گئے، قوانین کے تحت شارٹ رن پر امپائر 5 رنز کی پنالٹی دے سکتا ہے جو بھارت کیلیے مشکلات کا باعث بن سکتی تھی۔