گھنٹوں کام ،معاوضہ زیرو، سعودیہ میں پاکستانی ملازمین سراپا احتجاج معاملہ ہاتھ سے نکلنے پرسعودی پولیس نے پاکستانیوں پر سیدھی گولیاں چلا دیں متعدد زخمی ، کئی گرفتار،حالات کشیدہ ،سعودی سفارتخانہ بے خبر

24

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرنے پر متعدد پاکستانی ملازمین گرفتار۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کر رہے تھے۔اس دوران ملازمین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔پولیس نے پاکستانی ملازمین پر سیدھی گولیاں چلائیں جس سےمتعدد پاکستانی ملازمین زخمی ہو گئے۔سعودی پولیس نے متعدد پاکستانی ملازمین کو گرفتار بھی کر لیا۔واضح رہے پاکستانی ملازمین گذشتہ ایک سال سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی سفارتخانہ اس بات سے تاحال بےخبر ہے۔یاد  رہے کہ سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ایک بڑا مسئلہ ہے۔