’’ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘‘ حکومت نے تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنا دی

9

اسلام آباد(آن لائن)حکومت پاکستان ڈالر کرنسی میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے نام سے 31 جنوری کو ایک بانڈ کا اجراء کر رہی ہے ۔ جس سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لئے تارکین وطن پاکستانیوں کی بچت کو یقینی بنانا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ ان سرٹیفیکیٹس کی مچورٹی مدت دو قسم کی ہو گی ۔ ایک تین سال کی جس میں 6.25 فیصد کا ریٹرن ملے گا اور دوسرے کی مچورٹی مدت پانچ سال ہو گیجس کا منافع ریٹرن 6.75 فیصد ہو گا ۔ اس حوالے سےٹرانزکشن مکمل کرنے کے لئے چار بنکوں کو منتخب کیا گیا ہے دوسرے عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ حکومت اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے مشترکہ طور پر دنیا بھر میں جاری کیا جائے گا ۔ ان سرٹیفیکیٹس کے حوالے سے قواعد و ضوابط وفاقی کابینہ نے گزشتہ دنوں منظور کئے تھے کیونکہ اپنی نوعیت کی یہ پہلی ٹرانزکشن ہو گی جس میں صرف تارکین وطن پاکستانیوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔