اتحادیوں کی بڑھتی شکایات ، عمران خان خود میدان میں آگئے ،ہنگامی قدم اٹھا لیا ،کل کیا کرنے جارہے ہیں؟

28

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کے اختلافات خود دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے جہاں پروہ پنجاب کابینہ کی صدارت کریں گے اتحادیوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پرلاہور جائیں گے جہاں پروہ پنجاب کابینہ کی صدارت کریں گے اور تمام محکموں سمیت پبلک سروس سے بریفنگ لیں گے جبکہ وزیر اعلی عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے بھی ملاقاتیں کریں گے اسکے علاوہ عمران خان اتحادیوں سے بھی ملیں گے اور انکے تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرائیں گے۔