افغانستان میں نئی نسل کی تربیت کیلئے پاکستان کاا یسا شاندار اقدام کہ مودی سرکار تڑپ کر رہ گئی ،پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

34

اسلام آباد : افغانستان میں نئی نسل کی تربیت کیلئے پاکستان نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے افغان طلبہ کیلئے رواں سال 1000 اسکالرشپ رکھ دیں ۔ پاکستانی سفیر برائے افغانستان زاہد نصر اللہ نے کہاکہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے افغان طلبہ کے لئے اس سال 1000 اسکالرشپ رکھی گئی ہیں۔زاہد نصراللہ خان نے کہا کہ پاکستان نے 100 اسکالرشپس اس سال صرف افغان خواتین طالبات کے لئے رکھی ہیں۔زاہد نصراللہ خان نے کہاکہ ان اسکالرشپس کے تحت افغان طلبہ پاکستان میں آکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے،یہ اسکالرشپس بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبہکو دی جائیں گی،علامہ اقبال اسکالر شپ پروگرام کے تحت 2007 سے اب تک 3800 سے زائد افغان طلبہ کو اسکالر شپس دی گئیں ،بیچلرز کی اسکالرشپس کے لئے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ٹیسٹس کا سلسلہ جاری ہے ،پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کرنے والوں کو اس سال 200 اسکالرشپس دی جائیں گی جس کے لئے ٹیسٹ اپریل میں ہونگے۔زاہد نصراللہ خان کے مطابق پاکستان نے 4000 ٹن گندم باقاعدہ طور پر افغان حکام کے حوالے کردی تاحال افغان صدر یا پاکستانی وزیراعظم کے ایک دوسرے کے ملک کے دورے کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔پاکستان دنیا کے تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ افغان طلبہ کو اسکالرشپ دیتا ہے۔