’’عمران خان کا یہ فیصلہ بالکل غلط ہے‘‘ شیخ رشید کی وزیر اعظم سے ناراضگی دور نہ ہوسکی

16

کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا موجودہ حکومت نے ڈوبنے سے بچالیا ہے،شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا بڑی غلطی ہے، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا گیا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپشن میں مبتلا ہیں۔ہفتہ کویہاں میڈیا سے بات چیتکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔ چین، قطر اور سعودی عرب سے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے شہباز شریفکو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہوں لیکن پبلک اکائونٹس کمیٹی کا کیا جانے والا فیصلہ غلط ہے۔