جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

15

لاہور: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔سلیکشن کمیٹی کی طرف سے ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد بورڈ سربراہ احسان مانی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیاہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شامل وقاص مقصود کو ڈراپ کردیاگیاہے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے ۔کھلاڑیوں میں کپتانسرفراز احمد ، بابر اعظم، فخر زمان، صاحب زادہ فرحان، شاداب خان، آصف علی، حسن علی ، فہیم اشرف، عثمان شنواری، حسین طلعت، شعیب ملک، محمد حفیظ ،شاہین آفریدی ،عماد وسیم، اور محمد عامر جگہ پانےمیں کامیاب ہوئے ہیں۔ قومی ٹیم کے جنوبی افریقہ ٹور کے آخری مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز یکم فروری، تین اور چھ فروری کو ہوں گے۔