پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کا24واں یوم پیدائش 2فروری کو منایا جا ئیگا

17

ٹھٹھہ صادق آباد: انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تہلکہ مچانے والی پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کا24واں یوم پیدائش 2فروری کو منایا جائے گا ارفع کریم کی سالگرہ کے سلسلے میں ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد میں بھیتقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ارفع کریم کی مغفرت کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ بدقسمتی سے ارفع کریم اگرچہ ہم میں موجود نہیں ہے لیکن اس کے خواب اور اس کی سوچ ابھی تک زندہ ہے ۔محض نو برس کی عمر میںمائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم2فروری1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی انہوں نے کئی انعامات بھی حاصل کیے تھے انہیں فاطمہ جناح گولڈ میڈل اور سلام پاکستان ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے ارفع کریم رندھاوا کوحسن کارکردگی کا صدارتی ایوارڈ بھی دیا گیا گیا۔ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ء کو انتقال کر گئیں۔