نام نہادسروے فرمائشی پروگرام ، کٹھ پتلی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ،عمران خان کو کھری کھری سنا دی گئیں

37

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ نام نہاد گیلانی گیلپ سروے فرمائشی پروگرام ہے ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ،موجودہ حکومت نے لاکھوں افراد سے روزگار چھینا ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران اینڈ مافیا نے ہزاروں افرادکو بے گھر کیا۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران اینڈ فرینڈز نے راتوں رات روپے کی قدر پر ڈاکہ ڈالا ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت نے ملک کو مزید مقروض کردیا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران اینڈ کمپنی نے کسانوں کا معاشی استحصال کیا، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ گیلپ اینڈ گیلانی سروے بے سری راگنی کے سوا کچھ نہیں۔