سپرنٹنڈنٹ جیل نے انسانی ہمدردی کی عمدہ مثال قائم کردی! قیدی کی بیٹی ملاقات کیلئے آئی تو عملے نے ایسا کام کیا کہ آپ بھی تعریف کرنے پرمجبور ہو جائینگے

27

کراچی: سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے انسانی ہمدردی کے تحت قتل کے مجرم کی نکاح کرکے آنے والی بیٹی سے ملاقات کرادی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل نے قتل کے قیدی شاہد کی خواہش پوری کردی، جیلر کا کہنا ہے کہ آج جب قیدی کی بیٹی نکاح کرکے شوہر کے ہمراہ جیل میں قید والد سے دعا لینے کے لیے آئی تو سلاخوں کے دو طرف ہونے والی ملاقات کے دوران جیل عملےکو پتا چلا کہ لڑکی کا آج ہی نکاح ہوا ہے۔مزید معلومات کے بعد پتا چلا کہ لڑکی کی آج سالگرہ بھی ہے جسپر سپرنٹنڈنٹ جیل نے والد اور بیٹی کو اپنے دفتر میں بلا کر ان کی ملاقات کروائی اور سالگرہ کا کیک بھی منگوایا۔ سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملے نے سالگرہ کا کیک کاٹا جب کہ دلہا دلہن کو سندھ کی روایت اجرک بھی پہنائی گئی۔ جیلر نے بتایا کہ لڑکی کا والد شاہد قتل کے جرم میں جیل میں ہے ۔