میں اور انوشکا سادہ زندگی گزار کر چھوٹی چھوٹی چیزیں انجوائے کر کے خوش رہتے ہیں : ویرات کوہلی

6

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی ے کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما سادہ زندگی گزار کر اور چھوٹی چھوٹی چیزیں انجوائے کر کے خوش رہتے ہیں۔ویرات کوہلی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی کوشگوار زندگی کا راز بتایا کہ وہ اور انوشکا خوش رہنے کیلئے چہل قدمی کرتے ہیں یا کسی خوبصورت جگہ کا دورہ کرتے ہیں، گزشتہ رات دونوںمرین پریڈ میں تھے جہاں انہوں نے ’فْل مون‘ انجوائے کیا اور وہیں بیٹھ کر خوب ساری باتیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ دراصل بہت سادہ سی چیزیں ہماریتفریح کا ذریعہ بنتی ہیں کیوں کہ وہدونوں ہی مداحوں کی نظروں میں رہتے ہیں اور ہم ہمیشہ لوگوں کیلئے کام کرتے ہیں تو ان کی ترجیح رہتی ہے کہ سب چیزوں سے دور جائیں اور ایسی جگہ جائیں جہاں مکمل طور پر پہچانے نہ جائیں۔