جارج اور امل کلونی میں اختلافات، نوبت طلاق تک پہنچ گئی

16

نیویارک : ہولی وڈ اداکار 59 سالہ جارج کلونی اور ان کی 41 سالہ اہلیہ قانوندان اور انسانی حقوق کی کارکن امل کلونی کی جوڑی کو دنیا کی بہترین رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ دونوں نے دسمبر 2014 میں طویل تعلقات کے بعد شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں جون 2017 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔جوڑے کے ہاں ایک بیٹا الیگزینڈر اور بیٹی ایلا ہوئی تھی۔لبنانی نژاد امل کلونی پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں، وہ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر بھی ہیں، جب کہ ان کا شمار اہم عالمی انسانی حقوقکے رہنماؤں میں بھی ہوتا ہے۔اگرچہ دونوں کے درمیان کبھی اختلافات کی خبریں سامنے نہیں آئیں، تاہم امریکی میڈیا میں گزشتہ ایک سال سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ دونوں میں سرد اختلافات شروع ہوگئے۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع سے دعوے کیے جاتے رہے کہ دونوں کے درمیان اختلافات اتنے شدید ہوگئے ہیں کہ اب دونوں ایک ہی کمرے میں نہیں رہتے۔تاہم 2 روز قبل ہی امریکی شوبز ویب سائٹ نے دونوں کے درمیان شدید ترین اختلافات کی خبر شائع کرکے سب کو حیران کردیا۔ریڈر آن لائن نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے دعویٰ کیا کہ امل اور جارج کلونی میں اختلافات شدید ہوگئے ہیں اور نوبت طلاق تک پہنچ چکی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان ایک سال سے اختلافات جاری تھی، تاہم حال ہی میں امل کلونی اپنے بچوں سمیت شادی والے گھر سے دوسرے گھر میں شفٹ ہوگئیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوڑے کے درمیان طلاق کے واضح امکانات ہیں اور ممکنہ طور پر ان کی طلاق مہنگی ترین طلاقوں میں سے ہوگی۔