پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچاؤ کا عالمی دن 4فروری کو منایا جائے گا

26

ٹھٹھہ صادق آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسرسے بچاؤ کا عالمی دن 4فروری کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے کینسر کے عالمی دن کے موقع پرٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام م سیمینارز،واکس اورمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت اور مقررین کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچاؤکے متعلق معلومات فراہم کریں گے ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابقغریب اور ترقی پذیر ممالک میں 70فیصد اموات کینسر کے باعث ہوتی ہیں۔ورلڈ کینسر ریسرچ فاؤنڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال بیس ہزار سے زائد افراد الکوحل کے استعمال سے کینسر کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کینسر کا مرض پاکستان میں بھی ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے او ر اس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔