اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے : حسن نصراللہ کاانتباہ

32

بیروت : لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم انہوں نے لبنان کے داخلی بحران پر کسم قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔لبنانی ٹی وی کو انٹرویو میں حزب اللہ کے سربراہ نے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ ہم حالت جنگ میں ہیں اور کسی بھی وقت صہیونی ریاست کیساتھ بڑے پیمانے پرجنگ چھڑ سکتی ہے۔ جنگ کی صورت میں اسرائیل شام اور لبنان میں حزب اللہ کی شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناسکتا ہے۔خیال رہے کہ حالیہ مہینوں کیدوران اسرائیلنیشام میں حزب اللہ اور ایران کی تنصیبات پرحملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ اپنے اہم کمانڈروں عماد مغنیہ، سمیر قنطار اور کئی دوسرے اہم رہ نماؤں کو کھو چکی ہے۔حزب اللہ کے سربراہ سے جب اسرائیل کی سرحد پرکھودی گئی سرنگوں اور ان کی اسرائیلی فوج کی جانب سے مسماری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان سرنگوں کی کوئی خاص اہمیت نہیں تھی۔ ان میں سے بعض13 سال پرانی تھیں۔