ایل جی نے اپنے صارفین کی خدمت میں پیش پیش، کپڑوں کی صفائی کے لیے حیران کن سسٹم متعارف کرا دیا

22

کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنے جدت انگیز اسٹائلر سسٹم سے آراستہ کپڑوں کی بہترین دیکھ کا نیا نظام تیار کرلیا ہے۔ ایل جی کا اسٹائلر بلیک ٹنٹڈ مرر گلاس ڈور نے سی ای ایس نمائش 2019 میں حیران کن کارکردگی پر ایوارڈ بھی جیتا ہے۔ ایل جی مستقبل میں وسیع گنجائش اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ اسمارٹ مرر سے لیس سسٹم جلد پیش کرے گی۔ایل جی کی اعلیٰ معیار کی اسٹائلر بلیک ٹنٹڈ مرر گلاس ڈور گھر پر جدید ڈیزائن اور بہترین کارکردگی کے ساتھ اس میں کپڑوں کی نفاست سے صفائی کا خاصخیال رکھا گیا ہے۔ اس کے نئے سیاہ رنگ کے گلاس ڈور سے مہارت کا اظہار ہوتا ہے جبکہ اس میں سہولت کے ساتھ بیک وقت چار کپڑے بشمول دروازے میں پتلونوں کے جوڑے کو ایسے مہارت سے صاف کیا جاتا ہے کہ دیکھنے میں کپڑے ترو تازہ محسوس ہوں۔ اس میں اسمارٹ ڈائگنوسز اور اسمارٹ تھنک فیچرز اپنے صارفین کو تیزرفتار اور بالکل درست انداز سے کارکردگی فراہم کرنے کے لئے گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ اسٹائلر میں ایل جی کی ٹرو اسٹیم ٹیکنالوجی شامل ہے جو کپڑوں میں سے جراثیم اور بیکٹریا کا 99.9 فیصد تک خاتمہ کرتی ہے۔ کپڑوں کی صفائی کے بعد اس میں سے سلوٹیں دور ہوجاتی ہیں اور کپڑوں میں موجود ناخوشگوار بو کا خاتمہ ہوجاتا ہے جبکہ اس میں جینٹل ڈرائی کے آپشن کے ذریعے تیزی سے کپڑوں میں سے نمی کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اس میں ہیٹ پمپ ڈرائنگ حرارت کو ری سائیکل کرکے توانائی کا استعمال کم کرتا ہے، اسٹائلر کے اندر نمی زدہ ہوا ہوتی ہے اور پینٹس کریز کیئر آپشن سے کپڑوں کی سلوٹیں دور ہوجاتی ہیں اور کسی طرح سے استری کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ بڑے گھرانوں کے لئے وسیع گنجائش کے اسٹائلر میں زیادہ کپڑے صاف کئے جاسکتے ہیں۔اس میں لمبے کوٹ لٹکانے کے پانچ ہنگر بھی ہیں جبکہ پتلونوں کا جوڑا بھی ٹانگا جاسکتا ہے۔ ایل جی تھنک کے شیشے سے اپنی سہولت کے مطابق فیشن تجاویز اور ورچوئل فٹنگز کا تجربہ بھی کیا جاسکتا ہے جس سے صارفین کسی اسٹور میں چیکنگ کے لئے کپڑے پہنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی بلکہ وہ کپڑوں کے ساتھ آپ کا عکس دکھا دیتا ہے۔ ایل جی الیکٹرانکس ہوم ایپلائنس اینڈ ایئرسلوشن کمپنی کےپریذیڈنٹ سونگ ڈائی ہیون نے کہا، “شاندار ڈیزائن اور اعلیٰ معیار کی کارکردگی کے ساتھ نفاست سے بھرپور سیاہ رنگ کے ایل جی اسٹائلر گھر میں کپڑوں کی صفائی کے کام کو بالکل نئی سطح پر لے آتے ہیں ۔ ہم اسٹائلرز کی خصوصیات میں اضافے کے لئے پرجوش ہیں اور نئے صارفین کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ پانی سے کپڑے دھونے اور سکھا کر وارڈ روب میں رکھنے کے انتظام سے بڑھ کر آگے کی نئی چیز ہے۔ ”