میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل ، پیپلزپارٹی کی دیگر قیادت کا بھی نظر ثانی اپیل کرنیکا فیصلہ

5

کراچی : میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں آصف زرداری کے بعد پیپلزپارٹی کی دیگر اعلیٰ قیادت نے بھی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بلاول بھٹو زرداری،فریاتالپور اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی اعلی عدالیہ سے رجوع کریں گے ،  ذرائع کے مطابق  تینوں رہنماؤں کی جانب سے نظرثانی کی الگ الگ درخواستیں دائرکی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے بیرسٹر خالد جاوید خان کی خدمات حاصل کی ہیں ، وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے مخدوم علی خان ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کر لیں  جبکہ فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیاجائےگا ، تفتیش کے لیے نیب کے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

درخواستوں  میں جے آئی ٹی کی سفارشات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔ آصف علی زرداری پہلے ہی نظرثانی کی درخواست دائرکرچکے ہیں۔