منی بجٹ میں موبائلز پر ٹیکس،شہریوں کا ملا جلا رد عمل

10

کراچی: منی بجٹ میں  موبائلز پر ٹیکس لگانے پر شہریوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ۔ کسی نے موبائل فونز پر عائد ٹیکسز کو خوش آئند قرار دیا تو کوئی مایوس دکھائی دیا۔

ملک کے معاشی حب کراچی میں موبائل فونز پر عائد ٹیکسز پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ، شہری حکومتی اقدام پر  دو حصوں میں تقسیم ہوگئے، کسی نے فیصلے کو سراہاتو کوئی نالاں نظر آیا۔

موبائل مارکیٹ کے دکاندار بھی  معاملے پر متحد نظر نہ آئے ، کچھ نے موبائل فونز پر ٹیکس کو ملکی حق میں بہتر قرار دیا تو کسی نے  کاروبار کی تباہی کا سبب قرار دے دیا۔

ٹیکسز پر تقسیم دکاندار اور شہری ایک بات پر متفق ہیں کہ اگر موبائل کی مقامی صنعت کو فروغ دیا جائے تو قیمتوں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔