10 ہزار قیمت تک کے موبائل فون پر 400 روپے ٹیکس لاگو

25

اسلام آباد: نئے منی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس لاگو کر دیا گیا ، جتنی ہو گی قیمت اُسی کے لحاظ سے ٹیکس بھی  لاگو ہو گا ۔

ایف بی آر کے مطابق منی بجٹ میں  10ہزار قیمت تک کےموبائل فون پراب400 روپےٹیکس  بھی ادا کرنا ہوگا  جبکہ 28ہزار روپے تک کےفون پر4 ہزارروپےٹیکس ہوگا۔

ساٹھ ہزار مالیت کے موبائل فون  پر چھ ہزار ، ایک لاکھ5 ہزار روپے تک کے فون پر8 ہزارروپےٹیکس ہوگا ۔

ڈیڑھ لاکھ روپےتک کے فون پر 23 ہزارروپے ٹیکس ہوگا۔ڈیڑھ لاکھ سےزیادہ مالیت کےفون پر41ہزارروپےٹیکس ہوگا تاہم موبائل کارڈ پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ۔