نیا پاکستان بھی پرانی ڈگر پرچل پڑا! عثمان بزدارکی ملتان آمد سے قبل مارکیٹیں بند ،جانتے ہیں وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی پر کتنے اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے؟

40

لاہور : وزیراعلی ٰپنجاب عثمان بزدارکی ملتان آمد سے قبل مارکیٹیں بند کروادی گئیں جس کے باعث شہری پریشان ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان بھی پرانی ڈگر پرچل پڑا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملتان آمد سے قبل ہی سیوڑہ چوک، سورج میانی، چونگی نمبرایک کی تمام دکانیں بند کرادی گئیں جس سے شہری پریشان ہوگئے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہماری دکانیں یہ کہہ کربند کروا دی گئیں کہ وزیراعلیٰ آرہے ہیں، یہ تو کہتے تھے پروٹوکول نہیں لیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان ایئر پورٹ پہنچیں گے۔ ان کی آمد پر900 پولیس افسران و اہلکار سیکورٹیڈیوٹی سرانجام دیں گے جب کہ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی ان کے ہمراہ ہوں گے۔