نعوذ بالله ! کلمہ طیبہ کے پرنٹ والے پاجاموں کی فروخت کا انکشاف پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

100

کراچی: کراچی کی دکانوں اور شاپنگ سینٹرز میں کلمہ طیبہ کے پرنٹ والے والے پاجامے اور ٹرائوزرز کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک دکان دارکلمہ طیبہ کے پرنٹ والا ایک پاجامہ عوام کودکھا رہا ہے۔دکان دار کے مطابق پاجامے پر کوئی برانڈ کا مینوفیکچرر کا ٹیگ موجود نہیں ہے جبکہ کلمہ طیبہ اس طرح پرنٹ کیا گیا ہے کہ اسے پہلی نظر میں با آسانی دیکھا نہیں جاسکتا۔دکان دار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اعلی حکام اور وزارت برائے مذہبی امور اسکا نوٹس لیں۔