Advertise

برائے اشتہارات

موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ پچھلے چند سالوں میں پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی انٹرنیٹ کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ آج تقریباً ہر دوسرا فرد انٹرنیٹ استعمال کررہا ہے۔انٹرنیٹ کو مختلف افراد اپنی ضروریات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سب لوگوں کے لیے ان کے استعمال میں آنے والی ویب سائٹس مختلف ہوتی ہیں لیکن کچھ ویب سائٹس ایسی ہیں جنہیں اکثریت استعمال کرتی ہے۔مثلاً ای میل مہیا کرنے والی سائٹس، سوشل میڈیا اور اخبارات کی ویب سائٹس وغیرہ۔
فلک نیوز بھی ایک آن لائن اردو اخبار ہے جو 2014 سے انٹرنیٹ پر اپنی ایک منفرد پہچان اور شناخت قائم رکھے ہوئے ہے۔فلک نیوز کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ناروے کے ایک انٹرنیشنل نیوز ایگریگریٹر کی رینکنگ کے مطابق فلک نیوز پاکستان بھر میں خبروں کے حوالے سے آٹھویں نمبر پر ہے۔اسی طرح Alexa کے مطابق فلک نیوز کی رینکنگ میں پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب اس کی رینکنگ پاکستان کے کئی بڑے قومی اخبارات سے زیادہ ہے۔ یہی نہیں ایک آن لائن اخبار ہونے کی بدولت فلک نیوز کو پاکستان کے علاو ہ سعودی عرب،عرب امارات، اٹلی، ناروے ، برطانیہ اور امریکہ سے بھی پڑھا جاتا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں قارئین کی تعداد ہونے کے باوجود فلک نیوز کے اشتہارات کے نرخ(ریٹس) دیگر اخبارات کے مقابلے میں نہایت مناسب ہیں۔
ایک پرنٹ اخبار( جوصرف ایک خاص علاقہ تک ہی اپنا اثر رکھتا ہے) میں اشتہارات کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر شائع ہونے اور صفحات کے انتخاب کے اعتبارسے ہوتے ہیں۔ جبکہ فلک نیوز پرآپ کا اشتہار ایک ہفتہ کے لیے بک کیا جاتا ہے جسے فلک نیوز کے تمام قارئین ہفتہ بھر دیکھتے ہیں اور عام طور فلک نیوز کے تقریباً سبھی صفحات پرآپ کا اشتہار دکھائی دیتا ہے۔آپ کے لیے یہ بات بھی اہم ہے کہ فلک نیوز کے صفحات کی تعداد 7500سے زائد ہے یعنی آپ کا اشتہار 7500 سے زائد صفحات پر نظر آئے گا۔فلک نیوز پر آپ کے اشتہار مندرجہ ذیل جگہوں(سلاٹ) پر دکھائی دے سکتے ہیں۔ ہر ایک سلاٹ کا ریٹ مختلف ہے۔ آپ اپنی پسند کی جگہ/سلاٹ کا نمبر فارم میں سلیکٹ کریں گے۔
نوٹ: اگر آپ چھ ماہ یا اس سے زائد عرصہ کے لیے اشتہار بک کرواتے ہیں تو آپ کو 20 سے 30 فیصد تک نرخ میں رعایت سی جائے گی۔
فلک نیوز پر اشتہارات شائع کرنے کے لیے براہ کرم نیچے دیا گیا فارم پر کریں اور Submit کے بٹن پر کلک کریں۔